ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوفورس گھپلہ:فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

بوفورس گھپلہ:فوری سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

Mon, 07 Aug 2017 11:57:01    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍اگست (یو این آئی)بوفورس توپ گھپلے کا ’’جن‘‘ایک بار پھر باہر آنے کو بے تاب ہے ، کیونکہ اس معاملے کی فوری سماعت کے لئے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ اس معاملے میں سابقہ میں عرضی دائر کرنے والے سینئر وکیل اجے اگروال نے کل سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے یہ درخواست کی ہے کہ وہ بوفورس معاملے کی سماعت فوری طور پر کرے ۔مسٹر اگروال نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ملک کی اہم جانچ ایجنسی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف بوفورس گھپلہ معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے 31؍ مئی 2005 کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل نہ کرنا اس بات کا براہ راست ثبوت ہے کہ جانچ ایجنسی نے دباؤ میں آکر ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی۔مسٹر اگروال بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بھی ہیں، جو2014کے عام انتخابات میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف رائے بریلی پارلیمانی حلقہ سے میدان میں اترے تھے اور ہار گئے تھے۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی بی آئی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل اس لئے نہیں کی تھی، کیونکہ اسے اس وقت کے قانون و انصاف کی وزارت نے اس کی اجازت نہیں دی تھی، جبکہ ھندوجا برادران کے خلاف تمام الزامات کو رد کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط تھا۔


Share: